ایک نیوز نیوز: برازیل فٹبال ٹیم کے کپتان نیمار جونیئر نے لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔
دونوں ٹیموں نےاضافی وقت میں 1-1 گول کیا جس کے بعد پینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
میچ میں برازیل کا واحد گول نیمار نے کیا جس کے بعد انہوں نے برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا پیلے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ پیلے نے برازیل کی طرف سے کھیلتے ہوئے 91 میچز میں77 گول کیے کل کے گول کے بعد نیمار کے گولز کی تعداد بھی 77 ہوگئی ہے۔
NEYMAR TIES PELE FOR THE MOST BRAZIL GOALS ALL-TIME AND BRAZIL LEAD CROATIA!#FIFAWorldCup pic.twitter.com/jgrdglfcus
— NBC Sports Soccer (@NBCSportsSoccer) December 9, 2022
نیمار نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 124 میچز میں 76 گول کیے، امید کی جارہی تھی نیمار ورلڈکپ میں ہی پیلے کا ریکارڈ یا توڑ کر برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیں گے لیکن کروشیا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیمار رواں ورلڈکپ میں یہ اعزاز نہ حاصل کرسکے لیکن امید ہے وہ جلد پیلے کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔