کراچی: مبینہ پولیس مقابلے،2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے،2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: کراچی: مبینہ پولیس مقابلے،2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ایک نیوز نیوز: کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب عزیز آباد بلاک 2 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی۔

ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، اس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔