ایک نیوز نیوز: برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی کے الزامات پر 11 ممالک کے 30 افراد پر پابندی عائد کردی۔
انٹرنیشنل خبرایجنسی کے مطابق برطانوی پابندی کی شکار شخصیات میں ایرانی عدلیہ کے 10 افراد، میانمار کے فوجی افسران، ایک روسی کرنل، مالی کی شدت پسند تنظیم اور جنوبی سوڈان کے حکام شامل ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ برطانوی پابندیاں بنیادی حقوق کی گھناؤنی خلاف ورزیوں کے پیچھے موجود افراد کو بے نقاب کریں گی۔