روس:شاپنگ سینٹرمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص ہلاک

Dec 10, 2022 | 08:48 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں رات گئے شاپنگ سینٹرمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق شاپنگ سینٹرکی چھت ٹوٹنے سے آگ فوری طور پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی، روسی حکام نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

متعلقہ روسی حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، 70 سے زائد فائر فائٹرز اور 20 فائر ٹینڈرز ہزارمربع میٹر تک پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن عمارت کی بناوٹ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

روسی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاپنگ سینٹرمیں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔

مزیدخبریں