نوشہرہ،سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک

Dec 10, 2022 | 00:01 AM

ایک نیوز نیوز:خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق  سی ٹی ڈی مردان ریجن نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر علاقہ جڑوبہ ضلع نوشہرہ میں کارروائی کی تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں چار مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

 دہشت گردوں کا گروہ  پشاور، مردان، چارسدہ سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس، سیکیورٹی فورسز پر حملہ اور مختلف تھانوں پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھا جبکہ مارے جانے والے ملزمان بڑی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کررہے تھے۔مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت لطیف خان، شاہ زیب، محمد عادل عرف عمیر عرف انس اور تجوز خان کے نام سے ہوئی، جن میں سے تین کا تعلق بڈھ بیر کے علاقے جبکہ تجوز خان مردان کا رہائشی تھا جو عرصہ دراز سے افغانستان میں مقیم تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا ہے جبکہ مقابلے میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں