حزب اللہ کا اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملہ 

حزب اللہ کا اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملہ 
کیپشن: Hezbollah's rocket and drone attack on Israel

ایک نیوز: حزب اللہ نے اسرائیل پر متعدد راکٹ اور ڈرون فائر کیے  ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ  نے اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون  حملے   کیے ہیں، اسرائیل کے شمالی گلیلی میں فضائی حملے کے سائرن بج گئے۔   

عرب میڈیا   کا کہنا ہے ابھی تک کسی    بھی جانی نقصان کی اطلاع  موصول  نہیں ہوئی ہے۔ 

دوسری جانب وائٹ ہاؤس   کی  جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے غزہ میں   سکول پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی رپورٹس پر گہری تشویش  ہے، اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے سینئر عہدیداروں کو نشانہ بنایا،غزہ میں اب تک بہت سے شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔  

برطانوی وزیر خارجہ ڈیویڈ لیمی  نے سکول پر اسرائیلی فوجی حملے پر درعمل   دیتے ہوئے کہا ہے حماس کو شہریوں کو خطرے میں ڈالنا بند کرنا چاہیے، اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی تعمیل کرنی چاہیے،ہمیں شہریوں کی حفاظت کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے ۔