پی آئی اےکوبھاری نقصانات کی وجہ کیا ہے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

Aug 10, 2024 | 22:45 PM

ایک نیوز:پی آئی اے کو بھاری نقصانات کی وجوہات بارے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنےآگئے ۔  

آڈٹ رپوٹ کے مطابق پی آئی اےکوطیاروں کو مینٹس کےلئےطویل عرصہ  تک  گراؤنڈکرنےسے21ارب81کروڑسےزائدکانقصان  ہوا،ہوائی جہازوں کی معمول کی مینٹس میں 44 سے 239 دن کا وقت لیاگیاجس سےنقصان ہوا۔ 

انتظامیہ کی غفلت سے تاخیر ہوئی،جس سے21ارب81کروڑ50لاکھ کاآپریشنل اورمالی نقصان ہوا، انتظامیہ کو ستمبر 2023 میں معاملے  بارے آگاہ کیا گیا ۔  

انتظامیہ کی جانب سے مؤقف  دیا گیا مالی رکاوٹوں اور ادائیگیوں کے مسائل کی وجہ سے بروقت مرمت و دیکھ بھال متاثر ہوئی ۔  

آڈیٹر جنرل نے طیاروں کی طویل گراؤنڈنگ کے دیگر متعلقہ مالی مسائل سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت  کردی۔  

آڈیٹر جنرل     کے مطابق اس سے قبل بھی 38 ارب 40 کروڑ ان بے ضابطگیوں کو اٹھایا گیا تھا ، دوبارہ اس معاملے پر ضابطگیاں ہونا تشویش کا باعث ہے ۔ 

مزیدخبریں