77ویں یوم آزادی پرارشد ندیم کی تصویر والا خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کردیاگیا

77ویں یوم آزادی پرارشد ندیم کی تصویر والا خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کردیاگیا
کیپشن: A special postage stamp with Arshad Nadeem's photo was released on the 77th Independence Day

 ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا اور نوجوان نسل کیلئے ایک مثال بن گئے ہیں۔

ڈاک ٹکٹ کو عزم استحکام کا عنوان دیا گیا ہے، جو ملک کی ترقی اور استحکام کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ڈاک ٹکٹ میں مینار پاکستان کی تصویر کو شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔