جنرل ساحرشمشادمرزاکی برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل سےملاقات  

جنرل ساحرشمشادمرزاکی برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل سےملاقات  
کیپشن: General Sahir Shamshad Mirzaki meeting with the British Chief of Defense Staff AdmiralGeneral Sahir Shamshad Mirzaki meeting with the British Chief of Defense Staff Admiral

ایک نیوز:جنرل ساحرشمشادمرزا نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی راڈاکن سےملاقات  کی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا نے برطانیہ کا دورہ کیا ، جس دوران انھوں نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی راڈاکن  اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل رولینڈ واکرسے الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں ۔  

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےشعبوں،دوطرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال ہوا جبکہ سیکیورٹی  تعاون،انسداددہشت گردی اورعلاقائی امورپر بھی گفتگوکی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی عسکری قیادت نےپاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کوسراہا  اور دہشتگردی کےخلاف پاکستان اور مسلح افواج کی قربانیوں کااعتراف کیا۔