ایک نیوز:وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کے لئے بیرون ممالک کے ساتھ روابط سے متعلق ریمائنڈر جاری کردیا۔
وفاقی حکومت کے مطابق پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ رکھنے والے ممالک سے کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا ۔
پاکستان کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی والے ممالک کے لئے بھی الگ ہدایت نامہ جاری کردیاگیا،جس کے مطابق کسی بھی سرکاری اور نیم سرکاری رابطے کے لیے دفتر خارجہ اور وزیر اعظم کی پیشگی اجازت درکار ہوگی۔
پاکستان کی اعلان کردہ ون چائنا پالیسی پر سختی سے کاربند رہنے کا عزم بھی کیاگیاہے۔
ہدایت نامے کے مطابق تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری اور نیم سرکاری رابطہ نہ رکھنے کی دوبارہ ہدایت جاری کردی گئی،جبکہ کورین حکام کے ساتھ ملاقاتوں پر مشتمل کسی بھی دوروں کی پیشگی اجازت کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔