ایک نیوز:پاسپورٹ حکام نے پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئےنئے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاہے۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق 5 جدید آر ایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے،نئے پرنٹرز اور لیمینیٹرز آنے سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جاسکیں گے،جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز کی خریداری سے پرنٹنگ صلاحیت یومیہ 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہوجائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہےپاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا سٹاک منگوا لیا ہے،فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہوسکے گا، پرنٹنگ صلاحیت بنانے کیلئے سال میں 2 بار پرنٹرز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پراسیسنگ سپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا، نئے ڈیٹا بیس کی مدد سے نادرا سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویریفائی کیا جاسکے گا ۔