ایک نیوز:پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے مریم نواز خود کو مارشل لاء ڈکٹیٹر کی بیٹی یا شاید خود کومارشل لاء ڈکٹیٹرسمجھتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے ،پی ٹی آئی کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں ،ووٹ کو عزت والوں کا رویہ ہے کہ ایک سیاسی پارٹی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی ، عوام نے نمائندہ چن لیا آپ نے زبردستی نمائندہ بٹھا دیا۔
ان کا مزید کہناتھاپنجاب میں تمام سیاسی حقوق معطل ہیں،مریم نواز خود کو مارشل لاء ڈکٹیٹر کی بیٹی یا شاید خود کومارشل لاء ڈکٹیٹرسمجھتی ہیں ،اگر نوازشریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو کہتے مینڈیٹ پی ٹی آئی کا ہے وہ حکومت بنائیں۔