مغربی قوتوں نے ہماری معیشت برباد کر دی، مولانا فضل الرحمان 

Aug 10, 2024 | 20:27 PM

ایک نیوز:سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے مغربی قوتوں نے ہماری معیشت برباد کر دی ، پاکستان کیلئےامریکہ اور مغرب کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق مردان میں جلسے سے خطاب کے دوران سربراہ جے یوآئی ایف  مولانا فضل الرحمان نےکہا ملک کی اقتصادیات تباہ ہے،ہمارے سربراہان چین گئےتو مغرب نے ہمارے خطے کا رخ کیا، مغربی قوتوں نے ہماری معیشت برباد کر دی، پاکستان کیلئےامریکہ اور مغرب کی نیت ٹھیک نہیں  ،شہبازشریف نے کہا ملکی معیشت کو ٹھیک کروں گا جو وہ نہیں کرسکے ، چین گئے تو انہوں نے کہا کہ آپ کے سیاسی حالات ٹھیک نہیں، پہلے وہ ٹھیک کریں، چین نے بھی ہماری معیشت پر عدم استحکام کا اظہار کیا،شہبازشریف کو مان لینا چاہیے کہ ان کا چین کا دورہ ناکام رہا  ہے۔  

انہوں نے کہا ہم نے ملک کو بچانا ہے،اس کو مضبوط دیکھنا ہے،غیر ضروری طور پر باہر سے گندم کیوں منگوائی گئی،اس برآمد کی گئی گندم کی وجہ سے کسان کی گندم گھر پڑی رہ گئی،آنے والی کوئی حکومت ملکی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتی،مدارس پر ہاتھ ڈال کر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی،مدارس کے تحفظ کے لئےاپنی جانیں نچھاور کر دیں گے،ہم نےبندوق نہیں اٹھانی ، سیاسی قوت سےمقابلہ کریں گے۔  

مزیدخبریں