ارشد ندیم ہمارا قومی ہیرو  اور باعث فخر ہے، ترجمان ایف بی آر  

Aug 10, 2024 | 18:00 PM

ایک نیوز:ترجمان ایف بی آر بختیار احمد نے کہا ہے ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہے اور ہمارے لیے فخر کا باعث  بھی ہے۔ 

ایک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایف بی آر بختیار احمد  نے بتایا صدر پاکستان اور گورنر کی طرف سے سرکاری طور پر انعام دی جانیوالی رقم قابل ٹیکس نہیں ہوتی ، دیگر سرکاری شخصیات کی طرف سے ملنے والی رقم پر ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے ، ارشد ندیم کو جب رقم ملے گی جو سرکاری شخصیات رقم دینگی وہ ٹیکس کٹوتی کے بعد دیں گے ۔ 

انعامی رقم آئی ٹی او 2001کے زیر سیکشن 156کے تحت پر انعام دینے والا کٹوتی کرتا ہے ، فائلر کی کٹوتی 15فیصد اور نام فائلر کی کٹوتی 30فیصد انعام جاری کرنے سے پہلے کی جاتی ہے ،قانون سیکشن 156 کے تحت انعامی بانڈز ، لاٹری ، ریفل ٹکٹ اور کوئز اور  سیل پروموش پر ملنے والی انعامی رقم قابل ٹیکس ہے ۔  

مزیدخبریں