ایک نیوز:شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ 40سال سے سیاست کر رہا ہوں،39سال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ایک سال میں درجنوں مقدمات ہو گئے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی کو برا لگے یا اچھا لگے ، بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے ، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا ،نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا ،اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 75سالوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں ،محمد اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا ،بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے ،ارشد ندیم کو گولڈ میڈل کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔