لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
کیپشن: Pleasant weather with rain in different areas of Lahore

ایک نیوز: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،ٹھوکر نیاز بیگ ،اقبال ٹاون ،گلشن روای،مسلم ٹاون ،جیل روڈ ،مال روڈ ،وحدت کالونی ،گارڈن ٹاؤن میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔    
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات کر دیں، مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں۔
 ایم ڈی واسا نےافسران کو ہدایت کی کہ وائس چیئرمین واسا تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ،  تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے۔