یہ الیکشن کا سال ہے فارم47کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی :عمر ایوب

Aug 10, 2024 | 10:56 AM

ایک نیوز:انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نےعدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ فوج ،ایف سی اور انٹیلی جینس ایجنسیز ریاست کے اوزار ہیں ،آ ئین کے مطابق سیاست سیاستدان کریں ۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے پاس جی تھری رائفل ،توپیں ، اور ٹینک ہیں ،ائیرفورس کے پاس ہوائی جہاز اور جی ایف طیارے ہیں ،نیوی کے پاس سب میرین اور بریگیڈ اور جہاز ہیں، آئین کا آرٹیکل سات کے مطابق ریاست مجلس شوری ہے ،ریاست قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اورادارے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ ن اور پی پی پی خلا بنا رہی ہے، الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے ،یہ الیکشن کا سال ہے اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی ملک کو نکال سکتا ہے ،یہ فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی ہے ۔
عمر ایوب نے کہا کہ کل بجلی اڑھائی روپے یونٹ اضافہ ہوا ہے جس شخص کی تنخواہ بیس یا پچیس ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے، میں آئی ایس پی آر کا سپوکس مین نہیں ہوں، نو مئی واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں ،بانی پی ٹی آئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی ہے۔

مزیدخبریں