وزیراعظم کا 12اگست کو ورلڈ یوتھ ڈے منانے کا فیصلہ

Aug 10, 2024 | 10:36 AM

ایک نیوز:حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏وزیر اعظم شہباز شریف اولمپکس میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوش ہیں، وزیراعظم نے12اگست کو ورلڈ یوتھ ڈے بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نیشنل یوتھ پالیسی کا اعلان بھی کیا جائے گا،تقریب کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے انچارج رانا مشہود کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔
 اولمپئین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی بھی خصوصی تقریب میں شرکت متوقع ہے،تقریب میںملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو جاب آفرز کے لئے سٹال لگائیں گی۔    

مزیدخبریں