ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس شاہد کریم نے جسٹس عابد عزیز سے انکے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔
حلف برداری کی تقریب میں جسٹس شمس محمود مرزا ،رسال حسن سید ،جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس طارق سلیم شیخ جسٹس شہباز رضوی ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بابر وحید ، لاہور بار کے صدر منیر احمد بھٹی ، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم 25 اگست تک بیرون ملک کے دورے پر ہیں۔