شاہ نوازدھانی کو سلیکشن بورڈ سے شکوہ کرنا مہنگا پڑ گیا

Aug 10, 2023 | 23:19 PM

ایک نیوز :قومی ون ڈے ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر ناراض شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر شکوہ کردیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی فاسٹ بولر سے باز پرس کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ اور افغانستان سیریز میں سلیکٹ نہ ہونے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر کے پریس کانفرنس میں کسی صحافی یا تجزیہ کار نے میرے بارے میں سوال پوچھنے کی ہمت نہیں کی۔سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستانی پیسرز کے پرفارمنس سے متعلق اعداد و شمار پوسٹ کئے تھے جن میں بھی دھانی کا نام شامل نہیں تھا۔
سابق کپتان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے ردعمل میں شاہنواز دھانی نے اپنی پرفارمنس کے اعداد و شمار پوسٹ کرتے ہوئے راشد لطیف سے سوال کیا کہ کیا دھانی پاکستانی پیسر نہیں ہے؟
دوسری جانب شاہنواز دھانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیے جانے والے بیان پر پی سی بی مینجمنٹ بھی نالاں ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کی جانب سے کا شاہنواز دھانی سے سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان سے متعلق بازپرس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں