سکواش پلیئر کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا

سکواش پلیئر کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا
کیپشن: سکواش پلیئر کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا

ایک نیوز :سکواش پلیئر زین بخاری کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

ترجمان پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کےمطابق قومی انڈر 11 ایج گروپ سکواش کے کھلاڑی زین بخاری لاہور میں انتقال کرگئے۔زین بخاری کا انتقال گھر کی موٹر سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوا۔گھر میں کھیل کود کے دوران موٹر کو چھونے سے انہیں کرنٹ لگا۔ بارش کی وجہ سے موٹر میں کرنٹ آ گیا تھا۔نوجوان کھلاڑی کے اچانک انتقال پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کا اظہار افسوس ترجمان پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے کہا کہ زین بخاری کی فیملی کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔زین بخاری کے انتقال کی وجہ سے کل سے شروع ہونے والی جشن آزادی لیگ کو بھی ملتوی کر دیا گیا۔