نگران کابینہ کے 18 اراکین مستعفی

Aug 10, 2023 | 19:44 PM

ایک نیوز :خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کے 18 اراکین مستعفی ہوگئے ،مستعفی اراکین میں مسعود شاہ، عبد الحلیم قصوریہ، ارشاد قیصر، محمد علی شاہ شامل ہدایت اللہ، سلمی بیگم اور ریاض انورشامل ہیں ۔

 پیر ہارون شاہ، شیراز اکرم، ملک مہر الہی، حامد شاہ اور بخت نواز نے بھی عہدے چھوڑ دئیے، حاجی غفران، فضل الہی، تاج محمد ، حمایت اللہ، ظفر محمود اور رحمت سلام خٹک نے استعفے دیدیئے جبکہ  پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے ارکان نے مہلت مانگ لی ۔

مزیدخبریں