ایک نیوز :انٹر بینک میں ڈالر 89 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں1روپیہ 25 پیسے مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے جاری ہونیوالے اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 89 پیسے مہنگا ، 287.60 سے بڑھ کر 288.49 پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 296 روپے پر بند ہوا ۔جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام مارکیٹ 419 پوائنٹس کی کمی سے 47 ہزار 808 پوائنٹس پر بند ہوئی دن بھر مجموعی طور پر 330 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 48,622 جبکہ کم ترین سطح 47,626 رہی ۔