ایک نیوز: نواب شاہ کی قائد عوام یونیورسٹی میں چھت گرنے سے 3 طلباء شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قائد عوام یونیورسٹی میں چھت کا پلستر گرگیا۔ جس کے ملبے تلے دب جانے کی وجہ سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی طلباء کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں تدریسی عمل جاری تھا کہ اچانک چھت گر گئی۔
عوام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں بھاری بھرکم فیسیں تو وصول کی جاتی ہیں لیکن مختلف ڈیپارٹمنٹس کی چھتیں زبوں حالی کا شکار ہیں اور طلباء کیلئے کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہیں۔