اورنج لائن کےبعد اب گرین لائن منصوبےکاآغازکردیاگیا

اورنج لائن کےبعد اب گرین لائن منصوبےکاآغازکردیاگیا
کیپشن: اورنج لائن کےبعد اب گرین لائن منصوبےکاآغازکردیاگیا

ایک نیوز: اورنج لائن کے بعد اب گرین لائن منصوبہ کا آغازبھی کردیا،میٹرو بس کے نئے روٹ کا نام گرین لائن رکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو توسیع منصوبہ کا نام گرین لائن رکھا گیا ہے،گرین لائن منصوبے پر 11 ارب 73 کروڑ روپے لاگت آئے گی،9 نئے میٹرو اسٹیشنز،2انڈر پاسز، تعمیر کئے جائینگے۔12.5 کلومیٹر طویل یہ نیا روٹ شاہدرہ میٹرو اسٹیشن سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ کالا شاہ کاکو موٹروے انٹرچینج تک جائیگا۔

میٹرو بس کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ سے موٹروے کے ساتھ ٹرن لیکر یو ای ٹی کالاشاہ کاکو کیمپس تک جائیگی،

ترجمان  کے مطابق  کالا شاہ کاکو یو ای ٹی کیمپس کے پاس آخری اسٹیشن تعمیر کیا جائیگا، نئے تعمیر ہونیوالے اسٹیشنز میں شاہدرہ موڑ، ڈگری کالج، سپورٹس کمپلیکس، امامیہ کالونی، فیروزوالا، رچنا ٹاؤن، رانا ٹاؤن،کالاشاہ کاکو اور یو ای ٹی کالاشاہ کاکو کیمپس سٹاپ شامل ہونگے،جی ٹی روڈ پر دو رویہ میٹرو ٹریک جبکہ دونوں اطراف تین رویہ جی ٹی روڈ تعمیر کیا جائیگا۔