جلاؤ گھیرا ؤکےمقدمات میں 21 پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری  ضمانت کنفرم

Aug 10, 2023 | 15:47 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت  نے9 مئی جلاؤ گھیرا  کے مقدمات میں 21 پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری  ضمانت کنفرم کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق  عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھیں تھی،

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا،ملزمان حاضری کیلئےعدالت کے روبرو  پیش ہوئے،پتوکی قصور کے مقدمہ میں  مراتب علی،محمد منشاء،محمد شاہد،ارشاد علی،سید حماد حسن،حافظ محمد سخاوت،محمد اصغراور محمد ایوب کی ضمانت کنفرم کی گئی ہے۔ 

راجہ جنگ قصور کے مقدمہ میں چوہدری انور علی،محمد ساجد جاوید،نوید اقبال،حافظ عمر دراز،محمد الطاف، محمد ادریس،حسن عرفان،احسن مسعود بھٹی کی ضمانت کنفرم ہوئی۔

 کوٹ رادھا کشن قصور کے مقدمہ میں ساجد محمود،عبد الرحمان،عابد حسین اور عتیق الرحمان  کی ضمانت کنفرم ہوئی ہے۔

ملزم سردار نبی احمد اور فیصل بشیر  نے تفتیش  میں بےگناہ  قرار پانے پر درخواست ضمانٹ واپس لے لی۔

مزیدخبریں