نگران وزیراعظم کون؟ باضابطہ مشاورت شروع: راجا ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

نگران وزیراعظم کون؟ باضابطہ مشاورت شروع: راجا ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے
کیپشن: Who is the caretaker prime minister? Formal consultation begins: Raja Riaz arrives at Prime Minister's House

ایک نیوز: نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ گتھی سلجھنے کے قریب آگئی۔ اپوزیشن لیڈر راجاریاض اور وزیراعظم شہباز شریف نے سرجوڑ لیے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے مابین باضابطہ مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس مقصد کیلئے راجا ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچے ہیں۔

سابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔ اس وقت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے مابین مشاورت کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن کے مابین 3،3 ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی نگران وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نگران وزیراعظم کیلئے موسٹ فیورٹ امیدوار بھی ہے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت میں صادق سنجرانی کا نام بھی زیر غور ہے۔

وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر صحافی نے راجا ریاض سے سوال کیا کہ آپ کتنے نام لیکر آئے ہیں؟ اس پر راجا ریاض نے جواب دیا کہ وہ تین نام لیکر آئے ہیں۔ 

آئین میں درج قانون کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو آئندہ 3 روز میں نگران وزیراعظم کا تقرر کرنا ہے۔ اس وقت تک وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔