لاہور:پولیس  اہلکارنےاپنے ساتھی کی رائفل چھین کر ڈی آئی جی دفتر کےشیشے توڑ دیے

لاہور:پولیس  اہلکارنےاپنے ساتھی کی رائفل چھین کر ڈی آئی جی دفتر کےشیشے توڑ دیے
کیپشن: لاہور:پولیس  اہلکارنےاپنے ساتھی کی رائفل چھین کر ڈی آئی جی دفتر کےشیشے توڑ دیے

ایک نیوز: لاہور کے علاقے  مناواں میں  پولیس  اہلکارنے اپنے ہی ساتھی کی رائفل چھین کر ڈی آئی جی دفتر کے شیشے توڑ دیے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس  کا کہناہے کہ اہلکار کے خلا ف اختیارات سے تجاوز اور ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،واقعہ ٹریفک پولیس لائن مناواں میں  ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے آفس کے باہر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل عمیر سے سرکاری رائفل چھینی،کانسٹیبل عمیر نے  روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے رائفل تان کر موبائل فون اور پرس چھین لیا،حملہ کرنے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل ساجد سلطان کے نام سے ہوئی،سکیورٹی اہلکاروں نے تعاقب کرکے ملزم کو پکڑا،ملزم کانسٹیبل ساجد سلطان کو گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے۔