ایک نیوز: احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسترد کر دی جبکہ نیب کے بیان کی روشنی میں بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی وکیل خواجہ حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔
سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ملزم اگر ایک کیس میں گرفتار ہو یہ نہیں کہ اسے دوسرے مقدمات میں گرفتار نہیں کر سکتے۔
خواجہ حارث نے کہا کہ ہم ایک ایسے کی بات کر رہے ہیں جس میں درخواست گزار ایک مقدمے میں گرفتار ہے۔خواجہ حارث نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔
خواجہ حارث نے کہا کہ اگر ملزم گرفتار ہے اور وہ جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہا تو عدالت خود اس معاملہ کو دیکھے،کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کی جائیں۔
سردار مظفر عباسی نے ضمانت کی مخالفت کردی۔
جج محمد بشیر نےاستفسار کیا کہ ہم آج میرٹ پر تو بات ہی نہیں کر رہے۔
سردار مظفر عباسی نے کہا کہ کیا ملزم تین سال جیل میں رہے تو کیا تین سال تک اس کا انتظار کیا جائے گا۔
خواجہ حارث نےکہا کہ ہماری آپ سے درخواست ہے کہ آپ ہمیں ایک موقع دیں،ہم کوئی جان بوجھ کر ایسا نہیں کر رہے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،محفوظ شدہ فیصلہ ڈیڑھ بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔
سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی جبکہ نیب کے بیان کی روشنی میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کو نمٹا دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بشری بی بی کونیب نہ پکڑے، یہ نہ ہو کہ شام کو انہیں پکڑلیں۔