ایک نیوز: سندھ میں نگراں سیٹ اپ کی تیاریاں،جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے نگراں وزیر اعلی کے ناموں پر اتفاق کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی سندھ کے لیے نصف درجن سے زائد ناموں کی گونج،جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے نگراں وزیر اعلی کے ناموں پر اتفاق کر لیا۔
ذرائع کے مطابق شعیب صدیقی،یونس دھاگہ اور ڈاکٹر صفدر عباسی جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے متفقہ امیدوار ہو سکتے ہیں،ایم کیوایم جی ڈی اے رہنماوں کا مشترکہ اجلاس آج فنکشنل ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کے لئے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سےممتاز علی شاہ ،صدیق میمن اور مقبول باقر کا نام سامنے آیا،نگراں سیٹ اپ کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر وزیر اعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات نہیں ہوئی۔
سندھ کے نگراں سیٹ اپ میں صوبے کے سینئر سیاستدان جام کرم علی کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، جام کرم علی سابق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق اور جام مدد علی کے قریبی عزیز ہیں اور جام خاندان کے موجودہ سربراہ بھی ہیں۔