نگران وزیراعظم کا تقرر: وزیراعظم کا مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر کو خط

نگران وزیراعظم کا تقرر: وزیراعظم کا مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر کو خط
کیپشن: Appointment of Caretaker Prime Minister: Letter to the Leader of the Opposition for consultation of the Prime Minister

ایک نیوز: قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کی دعوت دی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے تقرر کے لیے آرٹیکل 224 ون اے کا نفاذ ہو گیا ہے، اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے میں آپ کو مشاورت کے لیے دعوت دیتا ہوں۔ 

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف میں رابطہ ہوا۔ صدر نے آرٹیکل 224 کے تحت وزیراعظم کو نگران وزیراعظم کے تقرر کےلیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی درخواست کی۔ 

وزیراعظم نے صدر کو بتایا کہ ہم آج نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر ملاقات کریں گے۔