ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس راحیل کامران نے کیس پر سماعت کی۔
دوران سماعت پرویزالہٰی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ صوبائی کابینہ میں نظر بندی پر ریویو نہیں کیا گیا۔ عدالت نے اگلی سماعت پر کابینہ کے ریویو کی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے سرکاری وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی۔
دوسری جانب پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کے وکیل بھی پیش نہ ہوسکے۔ جسٹس راحیل کامران پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز الہی کی نظر بندی قانون کے برعکس ہوئی۔ پرویز الہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عدالت نے سرکاری وکیل کی جانب سے کابینہ ریویو کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر سماعت ملتوی کر دی۔