ایک نیوز:شہید کانسٹیبل سرور شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی اعظم خان، ڈی آئی جی ظفر خان ایس ایس پی آپریشن سمیت دیگر افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔پولیس کے دستے نے شہید کے جسدخاکی کو سلامی پیش کی۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل صبح عمر گل روڈ پر سنیچرز کا تعاقب کرتے ہوئے مقابلے میں شہید ہوا تھا۔
اس سے قبل پشاور کے علاقے تھانہ بھانہ ماڑی میں ڈیوٹی پر جانے والا پولیس کانسٹیبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔تھانہ بھانہ ماڑی میں تعینات کانسٹیبل سرور اپنے ساتھی کے ہمراہ ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں لوٹ مار کی واردات کی اطلاع ملنے پر ملزمان کا تعاقب کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ سے کانسٹیبل سرور شہید جبکہ فائرنگ سے ایک ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کرعلاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔
دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری نےعلاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔