عسکریت پسندی کیلئے پاکستان جانے والے شہید نہیں کہلائیں گے، افغان سپریم لیڈر

Aug 10, 2023 | 10:56 AM

ایک نیوز: حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں حکومتِ پاکستان کے شدید رد عمل  کے بعد افغانستان سے باہر جہاد پر افغان سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کے سخت احکامات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی افغان شہری اور افغان عبوری حکومت کا رکن جہاد اور عسکریت پسندی کے لیے افغانستان کی سرحد پار نہیں کرے گا۔

جو لوگ عسکریت پسندی کے لیے پاکستان گئے، اگر مارے گئے تو وہ شہید نہیں کہلائیں گے بلکہ ان کی موت کو ناپاک قرار دیا جائے گا۔ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مزید افغانستان کی عبوری حکومت کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔ 

پاکستان میں کسی بھی افغان شہری کے قتل کے بعد، عبوری افغان حکومت کا کوئی نمائندہ اس کے جنازے میں شرکت نہیں کرے گا۔

5 اگست 2023 کو وزیر دفاع ملا یعقوب نے وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے واضح احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افغانستان سے باہر کسی جنگ میں افغانوں کی شرکت نہ ہو۔

مزیدخبریں