گورنمنٹ اپیرل مینوفیکچرنگ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور کی طالبات اور سٹاف کا دورہ جناح ہاؤس 

گورنمنٹ اپیرل مینوفیکچرنگ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور کی طالبات اور سٹاف کا دورہ جناح ہاؤس 
کیپشن: Students and staff of Government Apparel Manufacturing Training Institute Lahore visited Jinnah House

ایک نیوز: گورنمنٹ اپیرل مینوفیکچرنگ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور کی طالبات اور سٹاف نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وفد نے جناح ہاؤس کی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔

وفد نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ “بابائے قوم محمد علی جناح کی نوادرات کی بے توقیری اور قومی اثاثہ کی پامالی انتہائی شرمناک ہے”۔

وفد نے کہا کہ “بحیثیت پاکستانی شہری ہمیں نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے”۔

طلباء کا کہنا تھا کہ “ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہیدوں کے درجات میں بلندی کے لیے دعاگو ہیں”۔

وفد نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔