ایک نیوز: ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق صدارتی امیدوار کو ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے وقت ایک شخص نے سر میں گولی ماری۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے۔
رپورٹس کے مطابق ایکواڈور کے موجودہ صدر نے فرنینڈو ولاسینسیو کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی الیکشن 20 اگست کو شیڈول ہیں۔
View this post on Instagram