ایک نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے بھی مداحوں کوننھےمہمان کی آمدکی خوشخبری سنادی۔
منال خان نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ دونوں انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
ان تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ؛ ’’دو دل تین بن رہے ہیں، ہمارے ننھے مہمان کی آمد کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے‘‘۔
یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی ستمبر2021 میں انجام پائی تھی۔
واضح رہے کہ 7 اگست کو منال خان کی جڑواں بہن اور اداکار منیب بٹ کی اہلیہ ایمن خان کے ہاں دوسری بیٹی ’’میرال خان‘‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔