کراچی:لین دین کاتنازعہ،نوجوان کی جان لےگیا

کراچی:لین دین کاتنازعہ،نوجوان کی جان لےگیا
کیپشن: Karachi: A transaction dispute took the life of a young man

ایک نیوز:کراچی میں لین دین کاتنازعہ،تشددسےنوجوان جاں بحق ہوگیا،دوملزموں کوگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےناگن چورنگی کےقریب رینٹ اےکارکےدفترمیں تشددسےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق گزشتہ روزیہ واقع پیش آیاجس میں تشددکرنیوالےملزمان کامتاثرہ نوجوان سےلین دین کاتنازع تھا،مقتول کواغوکرکےرینٹ اےکارکےدفترمیں لایاگیا،اوریہاں پراس کوبیٹ اورڈنڈوں سےماراگیا،بعدمیں ملزمان مقتول کورینٹ اےکارکےدفترمیں بندکرکےچلےگئے،مقتول زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اوررینٹ اےکارکےدفترسےلاش برآمدکرلی گئی،موقع واردات سےشواہداکٹھےکرلئےہیں،لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے،مقتول کی شناخت عدیل کےنام سےہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق واقع میں ملوث دوملزمان کوگرفتارکرلیاگیاہے،مزیدملزمان کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے،ابھی تک مقتول کےورثامیں سےکسی نےرابطہ نہیں کیا۔