کوئٹہ:گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی،4افرادجاں بحق

کوئٹہ:گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی،4جاں بحق
کیپشن: Quetta: Car washed away in flood relay, 4 killed

ایک نیوز:کوئٹہ میں گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی،خواتین اوربچوں سمیت4افرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں شیرانی کےعلاقےخوارینہ میں گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی،حادثےسے4افرادجان کی بازی ہارگئے۔
ذرائع کےمطابق سیلابی ریلےمیں گاڑی بہہ جانےسے4افرادجاں بحق ہوگئے،کارمیں6افرادسوارتھے،جن میں سے4کی لاشیں نکال لی گئیں،متوفیوں میں2خواتین اور2بچےشامل ہیں،کارسواروں کاتعلق کوئٹہ سےہے۔
ذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،سیلابی ریلےسےکوئٹہ اورشیرانی کےدرمیان ٹریفک معطل ہوگئی ہے،شہری شاہراہ کلیئرہونےتک سفرسےگریزکریں۔