ایک نیوز: امریکی گلوبل انڈرگریجویٹ پروگرام کے تحت 58 پاکستانی سٹوڈنٹس امریکہ پہنچ گئے۔
پاکستان کے مختلف حصوں سے ایک سخت مقابلے کے بعد امریکہ پہنچنے والے یہ طلباء امریکہ کی 33 ریاستوں کے 47 تعلیمی اداروں میں ایک تعلیمی سمسٹر گزاریں گے۔ توقع ہے کہ امریکہ میں پاکستانی طلباء کو اکیڈمک سرگرمیوں کے علاوہ اپنی لیڈرشپ صلاحیتتں نکھارنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل آفئیرز (ای سی اے) کے تحت ہر سال پاکستان سمیت دینا بھر سے طلباء گلوبل انڈر گریجویٹ پروگرام کے تحت ایک سمسٹر گزارنے امریکہ پہنچتے ہیں۔
گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی ایک پریزنٹیشن کے دوران امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے خطاب کیا۔ پاکستانی طلباء واشنگٹن ڈی سی میں مرکزی پریزنٹیشن کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر بھی کرائی گئی۔
رواں ہفتے پاکستانی طلباء امریکہ کی 33 ریاستوں کے 47 تعلیمی اداروں میں اپنا تعلیمی سفر شروع کریں گے۔ اس پروگرام کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سپانسر کیا ہے۔