اقراعزیز کی ہوا میں کودنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

اقراعزیز،ہوا میں کودنے ،ویڈیو ،سوشل میڈیا ،وائرل 
کیپشن: اقراعزیز کی اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ایک نیوز نیوز: اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے 3 منٹ اور 18 سیکنڈز پر مشتمل ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے یہ یقینی طور پر سب سے زیادہ بہادری والی چیز ہے جو میں نے اب تک کی ہے۔

ویڈیو میں اقرا عزیز کو دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکائی ڈائیونگ کر کے بہت مزہ آیا، ہر کسی کو اپنی زندگی میں یہ ضرور آزمانا چاہیے۔