ایک نیوز نیوز: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سیاحت کے فروغ پر زور دیا ہے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورازم اتھارٹی کے قیام کا مقصد سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت سے ہی بےروزگار اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے بےشمار نئے مواقع دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر مقامی آبادی اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ حکومت تفریحی مقامات پر سیاحوں کی باآسانی رسائی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نئے سیاحتی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن کوئی بھی ایسا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، جس سے جنگلی حیات یا قدرتی ماحول کو نقصان پہنچے۔