ایک نیوز نیوز: چین میں کورونا وائرس کے وار دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے سیاح مشکل سے دوچار ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق چین کے سیاحتی مقام سانیا جنوبی جزیرے ہینان میں 10 لاکھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ جہاں ایک ہی دن میں 483 کورونا کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ جس کے فوری بعد حکومت حرکت میں آئی اور شہر سے باہر جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ٹرین کی ٹکٹوں کی فروخت بھی بند ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا کہ سیاح اگر جانا چاہئیں تو انہیں سخت پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔ جس میں ایک ہفتہ کے دوران 5 پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھا نا ہوگی۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے مقامی ہوٹل مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفری پابندیوں میں نرمی تک سیاحوں کو 50 فیصد رعایت کی پیشکش کریں۔