پنجاب حکومت کا شعبہ سیاحت کے فروغ کے لیے احسن اقدام

Aug 10, 2022 | 23:16 PM

ایک نیوز نیوز: پنجاب حکومت نے سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ پنجاب ٹورازم سکواڈ ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت سیاح کسی بھی مشکل کی صورت میں مدد لے سکیں گے۔ یہ ہیلپ لائن پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ سیاحت پنجاب کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ 

اس حوالے سے ایک تقریب ارفع کریم آئی ٹی ٹاور میں منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ، ڈپٹی کنٹرولر محکمہ سیاحت حافظ غضنفر، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف و دیگر افسران شریک ہوئے۔ سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے بتایا کہ عنقریبب مری میں 106 رکنی خصوصی ٹورسٹ سکواڈ بھی لانچ کیا جائے گا جس میں خواتین بھی شامل ہوں گی۔ ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف نے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے ہیلپ لائن کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ضروری ٹریننگ فراہم کر دی ہے۔

مزیدخبریں