ایک نیوز نیوز: امریکی ریاست الاباما کے ایک چھوٹے شہر ونسینٹ میں پولیس کا محکمہ ہی ختم کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہاں 2 افسران کے درمیان نسل پرستانہ ٹیکسٹ میسجز کا انکشاف ہوا ہے۔
ان پیغامات پر سب سے پہلے ایک ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کی تھی۔ جس کے بعد ونسینٹ سٹی کونسل کا اجلاس ہوا۔ لیکن اس اجلاس سے قبل ہی مقامی پولیس کے سربراہ جیمز سرگلے نے کہا کہ معاملے کی اندرونی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم بعد ازاں ہونے والے انکشاف نے سب کے ہوش اڑا دیے۔
بتایا گیا کہ جن دو افسران میں ٹیکسٹ میسجز کا تبادلہ ہوا، ان میں سے ایک خود جیمز سرگلے تھا۔ جس کے بعد انہیں عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ یہی نہیں ان کے نائب جان ایل گوس کو بھی برطرف کردیا گیا۔ اس کے بعد سٹی کونسل نے پورے محکمے کو ووٹنگ سے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یاد رہے کہ اس شہر کی آبادی 2 ہزار ہے جن میں سے 500 سیاہ فام ہیں۔