ایک نیوز نیوز: شادی کا دن ہر کسی کے لیے یادگار لمحات کا دن ہوتا ہے۔ لیکن کیا ہو کہ اگر اس دن کچھ ایسا ہو جائے جس کی تلخ یادیں ہمیشہ کے لیے رہ جائیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں دلہا دلہن کو شادی کی رسومات کی ادائیگی کے دوران ہاتھا پائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں شادی کی رسومات کی ادائیگی کے دوران دلہن دلہا کو کچھ کھلانے کی کوشش کرتی ہے۔ دلہا کے روکنے پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوجاتا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کو اردگرد کے افراد روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن لڑائی ختم نہیں ہوتی۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دلہا دلہن کے درمیان جھگڑے کا واقعہ کہاں پیش آیا اور آیا یہ حقیقی لڑائی تھی یا پھر اپنی شادی کو یادگار منانے کا ایک طریقہ تھا۔