ایمن الظواہری کی ہلاکت پر ترجمان طالبان نے خاموشی توڑ دی

Aug 10, 2022 | 21:28 PM

ایک نیوز نیوز: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی میڈیا کو بیان دیا ہے۔ جس میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت پر خاموشی توڑی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے کیونکہ امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں جس سے پتہ چلے کہ ایمن الظواہری ڈرون حملے میں نشانہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ کابل ڈرون حملہ دوحہ معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ افغان سرزمین کی حدود کسی کو استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے امریکا کو پیغام دیا کہ ایسے واقعات پر نتائج کی ذمہ داری امریکا پر ہوگی۔ 

مزیدخبریں