سب کو تحفے ملتے ہیں، سب کی تحقیقات کریں: عمران خان

Aug 10, 2022 | 20:07 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  آصف زرداری نے3 اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے ایک مہنگی گاڑی لی۔وزرائے اعظم، آرمی چیف سمیت سب کو تحائف ملتے ہیں، اس سب کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں بنی گالہ رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے انکشاف کیا کہ میری نااہلی کا پروگرام نوازشریف کو اہل کروانے کیلئے بنایا گیا ہے،ہمارے لوگوں کو ٹی ٹی پی سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا انہوں نے ہماری پارٹی کو توڑنے کا پورا پلان بنایا ہوا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، تحریک انصاف نے باقاعدہ پولیٹیکل فنڈ ریزنگ شروع کی، تحریک انصاف نے 2012 میں 40 ہزار ڈونرز کے شناختی کارڈ جمع کرائے۔ ہماری پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک ایک چیز دی اسی پر سارا نزلہ گرایا جارہا ہے، اسی لیے چاہتا تھا تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا اکٹھا فیصلہ سنایا جائے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کے پاس کسی ڈونر کا حساب نہیں، صرف تحریک انصاف کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا، یہ الیکشن میں ہرا نہیں سکتے اب تکنیکی بنیادوں پر ایسا کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی، ن لیگ کے دور میں عارف نقوی کو کے الیکٹرک کا معاہدہ کیا گیا، سرٹیفکیٹ پر مخالفین مجھے ڈس کوالیفائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کسی طرح میری کردار کشی کر کے مجھے کیس میں پھنسانا چاہتے ہیں، نجی ٹی وی کی بندش، اسی پلان کا حصہ ہے، یہ اتنا خوف پھیلانا چاہتا ہے کوئی میرا موقف پیش نہ کر سکے، یہ ابھی اس کے بعد یوٹیوبر کا بھی منہ بند کریں گے، قوم سے کہتا ہوں عزت صرف اللہ دیتا ہے۔

مزیدخبریں