ویڈیو؛ اداکارہ شلپا شیٹھی کی دوران شوٹنگ ٹانگ ٹوٹ گئی

Aug 10, 2022 | 17:40 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی  شوٹنگ کے دوران اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھی ہیں۔  اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویر کیساتھ خبر بریک کی جس میں وہ ویل چیئر پر براجمان دکھائی دے رہی ہیں۔

شلپا شیٹھی نےانسٹاگرام پر تصویر شیئر کے ساتھ کیپشن دیا کہ مجھے ہدایت ملی 'رول، کیمرا، ایکشن، break a leg '، میں نے اس جملے کو لغوی معنوں میں عملدرآمد کرکے دکھا دیا۔

واضح رہے کہ Break a leg کا مطلب کسی کو گڈ لک کہنا ہوتا ہے لیکن شلپا نے اپنی ٹانگ ہی تڑوا لی۔

اب 6 ہفتوں تک وہ چلنے پھرنے سے قاصر رہیں گی، صرف ایک ہی دن پہلے شلپا نے اپنی ویب سیریز کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آئیں۔

'انڈین پولیس فورس' نامی ویب سیریز کی شوٹنگ جاری ہے جس میں شلپا خاتون پولیس افسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں