کامن ویلتھ گیمز: انگلینڈ   میں موجود 2پاکستانی باکسرز  لاپتہ

 پاکستان کے 2باکسر سلمان بلوچ اور نذیر اللّٰہ انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئی۔ (فائل فوٹو)
کیپشن: پاکستان کے 2باکسر سلمان بلوچ اور نذیر اللّٰہ انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئی۔ (فائل فوٹو)

 ایک نیوز نیوز: پاکستان کے 2باکسر سلمان بلوچ اور نذیر اللّٰہ انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئے، کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد دونوں باکسرز کو کل وطن واپس آنا تھا۔

باکسنگ ٹیم برطانیہ سے دونوں باکسرز کو لیے بغیر وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے دستاویزات ٹیم مینجمنٹ کے پاس ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں برطانوی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔